سویڈٓن میں پر امن مظاہرين پر پوليس كا تشدد

IQNA

سویڈٓن میں پر امن مظاہرين پر پوليس كا تشدد

21:04 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414637
بين الاقوامی : توہين رسول خدا (ص) پر مبنی فلم پر احتجاج كرنے والے پر امن مظاہرين پر سویڈن كی پوليس نے تشدد كيا ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے PTESS TV كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سویڈن كے سينما گھروں میں توہين رسول خدا (ص) پر مبنی فلم كی نمائش جاری ہے۔ چنانچہ ان سيمنا گھروں كے باہر مسلمانوں نے احتجاج كيا ہے اور اللہ اكبر كے نعرے بلند كیے ہیں۔ مظاہرين میں احتجاج كرنے والی ايك خاتون كو پوليس افسر نے زد و كوب كيا اور اسے زمين پر گرا ديا۔
واضح رہے كہ اس غير اخلاقی فلم كی نمائش پر دنيا بھر میں مسلمانوں نے مظاہرے كیے ہیں۔ جن میں كئی مسلمان شہيد بھی ہو چكے ہیں۔ اس صورت حال میں امريكہ نے اپنی جنگی كشتيوں كا رخ ليبيا اور شمال افريقہ كی جانب موڑ ديا ہیں یہ مطلب بھی اپنی جگہ پر مسلم ہے كہ اس فلم كو بنانے كے لیے اسرائيل نے 50 لاكھ ڈالر ادا كیے ہیں ۔
1100414
نظرات بینندگان
captcha