ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے francetv كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے ميوزيم لورو میں فرانس كے صدر فرانسوا اولائڈ كی موجودگی میں اسلامی شعبہ كا افتتاح كيا گيا ہے اس موقع پر بعض اسلامی ممالك كی سفراء بھی موجود تھے اس ميوزيم كی اسلامی گيلری میں تقريبا 2500 اسلامی آثار كو ركھا جا رہا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق فرانس كے سابق صدر تراك شيراك كہ جن كے عہدہ حكومت میں اس شعبہ كی تعمير كا آغاز ہوا تھا۔ انہوں نے بھی اس ميوزيم كا دورہ كيا ہے۔ اس گيلری میں جن اسلامی آثار كو ركھا جا رہا ہے انہیں 15 ہزار اسلامی آثار سے منتخب كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ فرانس يورپ كا وہ ملك ہے جس میں كثير تعداد میں مسلمان مقيم ہیں ۔
1101146