ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روز نامہ الانتقاد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مظاہرے باكومیں امريكی سفارت خانے كے قريب ہوئے ہیں۔ مظاہرين نے اللہ اكبر كے فلك شگاف نعروں كے ذريعہ امريكی سفارت خانے كی طرف مارچ كيا اورسفارت خانے میں داخل ہونے كی كوشش كی ليكن پوليس نے مظاہرين كو سفارت خانے میں داخل ہونے سے روك ديا۔
ان جھڑپوں میں بعض مظاہرين زخمی ہوئے ہیں اور آذر بائيجان كی پوليس نے 30 سر گرم اركان كو گرفتار كر ليا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس قسم كے مظاہرے فلسطين كے شہر رام اللہ میں بھی ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرے فلسطين كو وزارت اوقاف نے ان مظاہروں كا اہتمام كيا تھا۔ جن میں محمود الہباش نے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ كو چاہیے كہ وہ پورے عالم اسلام سے باقاعدہ معافی مانگے ۔
1101181