ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اتحاد بين الاقوامی فيسٹٰيول كے سيكرٹریٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ چوتھے اتحاد بين الاقوامی فيسٹٰيول كی كمیٹٰی برائے ٹی وی پروگرام كے انچارج محمدمہدی سنائی نيك نے مسلمان فلم ميكرز كے باہمی تعاون پر زور ديتے ہوئے كہا : اسلامی پرچم كے نيچے جمع ہونے والے تمام چينلز كی يكجہتی كے ذريعے اس بات كو ممكن بنايا جا سكتا ناظرين اپنے سوالوں كا جواب صرف انہی چينلز سے حاصل كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس سال موصول شدہ ٹی وی پروگراموں كی كيفيت گزشتہ سالوں كی نسبت بہتر ہے اسی طرح ٹالك شوز اور انيميشن پروگرام بھی اعلی معيار كے حامل ہیں ۔
1102528