ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے اس كمپنی نے اپنے بيان میں اعلان كيا : یہ فلم انگلش زبان میں تيار كی جائے گی جس پر ۴۵۰ ملين ڈالر كا خرچ آئے گا ۔
بيان میں كہا گيا : یہ فلم تين حصوں پر مشتمل ہوگی جس كو بين الاقوامی سينما كے معيار كے مطابق تيار كيا جائے گا ۔
بيان كے مطابق فلم كا سكرپٹ عنقريب مكمل ہوجائے گا اور یہ فلم امريكہ میں تيار ہونے والی اسلام دشمن فلم كا مكمل ثقافتی جواب شمار ہوگی ۔
1102472