بحرينی سيكورٹی فورسز كا علماء كے گھروں پر حملہ

IQNA

بحرينی سيكورٹی فورسز كا علماء كے گھروں پر حملہ

23:44 - September 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2415991
بين الاقوامی : اقوام متحدہ كے حقوق بشر كے ادارہ میں بحرينی حكومت كے مظالم پر بحث جاری ہے اور ادہر بحرينی سيكورٹی فورسز نے علماء كے گھروں پر دہاوا بول ديا ہے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرينی سيكورٹی فورسز نے گذشتہ روز علماء كے گھروں پر دہاوا بول ديا ہے اسلامی انجمن وفاق ملی نے اپنے بيان میں سيكورٹی فورسز كے اقدامات كی مذمت كرتے ہوئے اسے بين الاقوامی قوانين كے خلاف كہا ہے موصولہ رپورٹ كے مطابق بہت سارے سيكورٹی اہل كاروں نے نامور عالم دين شيخ عادل الشعلہ كے گھر پر حملہ كيا ہے اور انہیں منامہ اير پورٹ پر اس لے گرفتار كر ليا گيا ہے كہ انہوں نے مظاہروں میں شركت كی ہے اسی طرح سيكورٹی فورسز نے گھر كا دروازہ توڑ كر شيخ ہانی البزار كو گرفتار كيا ہے ليكن چند گھنٹوں كے بعد انہیں رہا كر ديا گيا ۔
1102255
نظرات بینندگان
captcha