ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے BERNAMA كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالمی انجمن اسلام كے جنرل سيكرٹری جناب عبد اللہ التركی نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ آزادی بيان كے نام پر ايسی فلم كی نمائش قابل مذمت ہے انہوں نے تھائی لينڈ میں ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم امريكہ كی جانب سے اس گستاخانہ فلم كی نمائش كی شدت سے مذمت كرتے ہیں اور پوری دنيا پر واضح كر دينا چاہتے ہیں كہ ايسی حركات مسلمانوں كے لیے قابل قبول نہیں ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اس فلم كا رد عمل دنيا پر واضح سی بات ہے البتہ شدت پسندی كسی مسئلے كا حل نہیں ہے لہذا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ احسن انداز میں اپنا احتجاج كریں ۔ عبد اللہ التركی نے كہا كہ مذاہب كے مابين باہمی ہم آہنگی كے لیے ضروری ہے كہ مذاكرات كو اپنايا جائے ۔
1102227