ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ فوجی افسروں كو ان كورسز كے ذريعے تعليم دی جاتی ہے كہ اسلام كلی طور پر ان كا دشمن محسوب ہوتا ہے ۔ ان كورسز كے دوران ، جو امريكہ میں اسلام فوبيا كی ترويج كا ايك اور نمونہ ہیں ، ہيروشيما كی مانند مكہ اور مدينہ جيسے اسلامی مقدس شہروں كو صفحہ ہستی سے مٹانے اور ان میں قتل عام پر مبنی تجاويز كو پيش كيا جاتا ہے ۔
واضح رہے كہ "اسلامی نقطہ نظر اور ریڈيكل اسلام" كے نام سے موسوم یہ كورس سال ۲۰۰۴ ء سے اب تك ہر سال میں ۵ مرتبہ منعقد كيا جا چكا ہے اور ہر كورس میں ۲۰ طلباء شركت كرتے ہیں ۔ یہ امر اس بات كی نشناندہی كرتا ہے كہ اس كورس كے اختتام پر اسلام فوبيا كی تعليم حاصل كرنے والے طلباء تعداد ۸۰۰ ہو جائے گی ۔
1005703