ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت العراق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی وزير اعظم نے نجف اشرف میں منعقدہ "حج و عمرہ" كانفرنس میں اپنے خطاب كے دوران كہا : آج جن واقعات كی مسلسل تكرار كی جارہی ہے ان میں سے سرفہرست رسول اسلام ﴿ص﴾ كی شخصيت كو توہين آميز فلموں اور خاكوں كے ذريعے نشانہ بنانا ہے جس كے پيچھے عالمی صیہونی لابی كا ہاتھ ہے ۔
انہوں نے تمام اہل دنيا سے اسلامی مقدسات كا دفاع اور ان كا احترام كرنے كا مطالبہ كيا اور مزيد كہا : آج خطے كو خطرناك ترين چيلنجز كا سامنا ہے جن كی حقيقی بنياد فرقہ وارانہ طرز فكر ہے ۔
1103283