ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ الشروق ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : ۱۵ سے ۱۷ نومبر كو افريقا كے شمال مشرقی ملك جبوتی میں منعقد ہونے والے تنظيم كے ۵۷ ركن ممالك كے وزرائے خارجہ كے اجلاس میں برمی مسلمانوں كی اقليت كو زير بحث لايا جائے گا ۔
بيان میں مزيد كہا گيا : یہ تنظيم جس كے اراكين كی تعداد ۵۷ ہے ، روہينگيا كے مسلمانوں كے مسائل كو اقوام متحدہ كی سيكورٹی كونسل میں اٹھانے كی ہر ممكن كوشش كرے گی ۔
1131631