نجف میں پہلے (غدیر) بین الاقوامی فیسٹیول کا افتتاح

IQNA

نجف میں پہلے (غدیر) بین الاقوامی فیسٹیول کا افتتاح

23:55 - November 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2443998
بین الاقوامی گروپ : عراق میں حرم امیر المومنین امام علی (ع) کی کوششوں اور ۳۵ ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں پہلے غدیر بین الاقوامی فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ (العراق ۔ نیٹ) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیسٹیول کی افتتاحیہ تقریب جو تین دن سے جاری ہے ،براعظم ایشیا ، افریقا اور یورپ کے علما ، مفکرین ، مفتیوں ، یونیورسٹیوں کے اساتید ، متعدد ممالک کے سفرا، شعرا اور محققین کی موجودگی میں منعقد کی گئی ہے ۔
فیسٹیول کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن محمد سعید الطریحی نے اس بارے میں کہا : یہ فیسٹیول پہلی مرتبہ نجف اشرف میں منعقد کیا جارہا ہے جبکہ اس فیسٹیول کی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیاں مفکرین کی جانب سے وصول ہونے والے تحقیقاتی مقالوں
کےذریعےامام علی (ع) کے انسانی افکار کو نئے انداز میں پیش کریں گی ۔
1132425
نظرات بینندگان
captcha