قطیف میں یوم شہدائے کرامت کے موقع پر عوام کا شہدا سے تجدید عہد

IQNA

قطیف میں یوم شہدائے کرامت کے موقع پر عوام کا شہدا سے تجدید عہد

23:14 - November 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2445125
بین الاقوامی گروپ : سعودی عرب میں حکومتی دہشت گردی کو نشانہ بننے والے شہدا کے اہل خانہ اور منطقۃ الشرقیۃ کے عوام نے ۸ نومبر کو پہلا یوم شہدائے کرامت منایا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ریلی بھی نکالی گئی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے لبنان سے نکلنے والے الیکٹرانک نیوز پیپر (الانتقاد) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب کے شیعہ شہریوں نے پہلے یوم شہدا کے موقع پر ریلی منعقد کی اور آزادی ، انصاف ، ظلم و ستم کے خاتمے اور شہدا کے قاتلوں سے انتقام لینے کے لیے نعرہ بازی کی گئی ہے ۔
مظاہرین نے شہدا کے جنازوں کی شبہیں برآمد کیں اور شہدا کے محل شہادت کی طرف ریلی نکالی ہے ۔
واضح رہے کہ قطیف میں ہفتہ شہدا کی مناسبت سے (ہمارے شہید ہماری عزت اور افتخار) کے عنوان سے فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں علما سمیت ممتاز شیعہ شخصیات نے شرکت کی ہے ۔
1133964
نظرات بینندگان
captcha