ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «Channel News Asia»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۹ نومبر کو ٹاوی پیلای نے انڈونیشیا میں جمہوریت کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران اعلان کیا : حکومت میانمار کو چاہیئے کہ مسلمانوں کو شہری حقوق دینے اور ان کے ساتھ مساوی سلوک کرنے کے لیے فوری اقدام کرے ۔
اسی طرح انہوں نے میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے مسلمانوں کو برمی معاشرے کا حصہ بننے اور اس ملک کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دیں ۔
قابل ذکرہے کہ برما میں بودیوں ، سیکورٹی فورسز اور پلیس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف تشدد آمیز کاروائیوں کی تازہ لہر میں سیکنڑوں مسلمان شہید اور بے گھر ہوئے ہیں ۔
1134445