ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے یمن سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ اقتصادی ، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے اعلان کیا : مزاحمت کی جانب سے فائر کیے گئے ۶۰ راکٹوں سے جنوبی علاقوں کے ۶ سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں ۔
دوسری طرف صیہونی وزیر اعظم بین یامین نیتن یاہو نے ان حملوں کے جواب میں غزہ کے شہریوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام کی دھمکی دی ہے ۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے میزائل حملے صیہونی فوج کی حالیہ دراندازی کے جواب میں کیے گئے ہیں جس میں ۷ فلسطینی شہید اور ۴۰ سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
1136062