ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "العالم" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ان شہداء میں ايك سال سے كم عمر كا بچہ بھی شامل ہے۔
ذرائع كے مطابق غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں میں شفاء ہسپتال كے نزديك بھی بمباری كی ہے۔
واضح رہے كہ ان حملوں میں زيادہ تر تعداد شہيد ہونے والوں میں بچے اور خواتين شامل ہیں۔
ايك فلسطينی ڈاكٹر كی رپورٹ كے مطابق آج سومور 19 نومبر كی صبح اسرائيلی فضائی حملے غزہ كے علاقہ "الزيتون" پر ہوئے جس میں ايك بچہ سميت چار افراد شہيد ہوگئے، اور اس كے ساتھ مجموعی طور پر شہداء كی تعداد 81 افراد تك پہنچ گئی ہے۔
اس كے علاوہ غزہ میں گذشتہ شب اسرائيلی فضائی حملوں میں موجود ايك سيكورٹی فورسز كے دفتر پر حملہ ہوا جس كو مكمل طور پر تباہ كرديا گيا۔
1140068