بحرين میں خطبا كی گرفتاری

IQNA

بحرين میں خطبا كی گرفتاری

13:25 - November 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2451879
بين الاقوامی گروپ: آل خليفہ حكمرانوں نے مجالس عزاء پر پابندی لگانے كے بعد كچھ خطبا كو گرفتار كرليا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی حكومت نے اس ملك میں امن كی فضا قائم كرنے كے بہانے محرم الحرام كے ايام میں سرعام عزاداری منانے پر پابندی لگادی ہے۔
بحرين كی سيكورٹی فورسز نے ہفتہ 17 نومبر كی شام سے بحرين كے مختلف شہروں كے امام بارگاہوں، انجمن كے دفاتر اور ماتمی سنگتوں كے خلاف كاروائی شروع كردی ہے اور یہ كاروائی ابھی تك جاری ہے۔
آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے اس كاروائی میں بحرين كے معروف خطيب اور عالم دين سيد كامل الہاشمی كو گرفتار كيا ہے اور اس حكومت كے پيروكاروں نے كچھ امام بارگاہوں كو بند كرنے كی دھمكی بھی دی ہے۔
بحرين كی قومی تنظيم "الوفاق" نے بين الاقوامی اسلامی معاشرہ اور اسلامی تعاون تنظيم سے بحرين كی عوام كيلئے امداد كا تقاضا كيا ہے۔
1140100
نظرات بینندگان
captcha