ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Press TV" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ذرائع كے مطابق غزہ كے شہر "خان يونس" میں بھی اسرائيلی فوجيوں نے حملے كا نشانہ بنايا ہے جس میں ايك شخص زخمی ہوا ہے۔
14 نومبر كو اسرائيلی حملوں كے آغاز سے اب تك غزہ پر 1350 ميزائل پھينكے گئے اس كے نتيجہ میں 109 افراد جن میں 27 بچے شامل ہیں، شہيد ہوئے، اور 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے كہ یہ علاقہ 2007 سے آج تك اسرائيل كے شديد محاصرے میں ہے اور دو كروڑ كے قريب آبادی كا یہ ملك زندگی كی بنيادی سہوليات سے محروم ہے۔
1140912