كراچی ؛ مجلس عزا میں بم دھماكہ

IQNA

كراچی ؛ مجلس عزا میں بم دھماكہ

17:22 - November 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2453235
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شہر كراچی میں بم دھماكہ كے نتيجہ میں دو افراد شہيد اور چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " Press TV" چينل سے نقل كيا ہے كہ كراچی كے علاقہ اورنگی ٹاون میں دو بم دھماكے كے نتيجہ میں دو افراد شہيد اور متعدد افراد كے زخمی ہونے كی اطلاع ملی ہے۔
زخميوں كو ہسپتال میں لايا گيا جن میں كچھ افراد كی حالت نازك بتائی جاتی ہے۔
ذرائع كے مطابق ابھی تك كسی گروپ نے اس بم دھماكے كی ذمہ داری قبول نہیں كی ہے ليكن پوليس حكام كا كہنا ہے كہ یہ دھماكے طالبان كی طرف سے ہورہے ہیں۔
پاكستان میں گذشتہ ماہ سے شيعوں كے خلاف مختلف كاروائيوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
2012ء كے آغاز سے ابھی تك پاكستان میں شيعيان كافی تعداد میں شہيد ہوچكے ہیں۔
شيعہ كميونٹی كے سربراہ نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ جوڈيشل كميشن تشكيل دينی چاہئے جو اس دہشت گردی پر كنٹرول كرنے كيلئے ضروری كاروائی كرے۔
1142580
نظرات بینندگان
captcha