برطانیہ میں مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں مجالس عزا كا انعقاد

11:14 - November 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2453412
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ میں اسلامك سنٹر كے زير اہتمام مختلف مقامات پر انگلش، اردو، عربی اور فارسی زبان میں مجالس عزا كا انعقاد كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ic-el" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ شيعيان حيدر كرار﴿ع﴾ لندن اور مختلف شہروں میں تمام مسلمانوں نے اول محرم سے دس محرم تك حضرت امام حسين ﴿ع﴾ كی شہادت كے سلسلہ میں مجالس عزا كا انعقاد كيا ہے۔
اسلامك سنٹر كی طرف سے انگلش زبان میں ہر رات حجت الاسلام والمسلمين اسامہ عبدالغنی كربلا كے موضوع پر خطاب كرتے ہیں۔ ان كے بعد ذاكرين اہل بيت ﴿ع﴾ حضرت امام حسين﴿ع﴾ كا غم منانے میں شريك ہوتے ہیں۔
عربی زبان میں ہر رات قرآن كريم كی تلاوت كے بعد لندن میں مقيم حجت الاسلام والمسلمين سيد الصالح الحسينی عزاداران امام حسين﴿ع﴾ كو ان كے قيام كے اسباب، اھداف اور مختلف پہلووں پر خطاب كرتے ہیں۔
اردو زبان میں ھندوستان كے خطيب اور معروف عالم دين حجت الاسلام سيد محمد تصديق اھداف قيام امام حسين ﴿ع﴾، اسباب اور عاشورا كے بارے خطاب كرتے ہیں۔
فارسی زبان میں بھی برطانیہ میں اسلامك سنٹر كے سربراہ حجت الاسلام عبدالحسين معزی بھی قيام امام حسين ﴿ع﴾ كے اسباب بيان كریں گے۔
واضح رہے كہ ہر شب مجالس عزا كی تصويری جھلكياں آپ اس ويب سائٹ www.ic-el.com سے ديكھ سكتے ہیں۔
1142588
نظرات بینندگان
captcha