پاكستان ؛ نویں محرم كے جلوس میں بم دھماكہ

IQNA

پاكستان ؛ نویں محرم كے جلوس میں بم دھماكہ

11:14 - November 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2453414
بين الاقوامی گروپ: یہ بم دھماكہ ڈيرہ اسماعيل خان میں ہوا جس كے نتيجہ میں چار بچوں سميت سات افراد شہيد اور چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Press TV" چينل سے نقل كيا ہے كہ یہ حادثہ ڈيرہ اسماعيل خان میں ہفتہ نو محرم كی صبح جب جلوس اپنے راستے سے گذر رہا تھا، پيش آيا ہے۔
رپورٹ كے مطابق پاكستان كے دوسرے شہروں كویٹہ ، كراچی اور راولپنڈی میں بھی بم دھماكوں كی اطلاع ملی ہے۔
واضح رہے كہ كراچی میں جمعہ اور ہفتہ كو انتظامیہ كی طرف سے جلوس كی حفاظت كيلئے مختلف راستوں میں گشت كرنے كا اعلان كيا ہے۔
پاكستان میں شيعوں كے خلاف سال 2012 كے اوائل سے ہی مختلف كاروائيوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران كافی تعداد میں شيعہ مومنين شہيد اور زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز راولپنڈی اور كراچی میں ہونے والے بم دھماكہ كے نتيجہ میں 37 افراد شہيد ہوگئے تھے ان كے نماز جنازہ كيلئے ہزاروں كی تعداد میں شيعہ مومنين نے شركت كی۔
1142923
نظرات بینندگان
captcha