آسٹريليا كے مسلمانوں كا سالانہ اجلاس

IQNA

آسٹريليا كے مسلمانوں كا سالانہ اجلاس

8:22 - November 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2455705
بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كے مسلمانوں نے اس ملك میں خدمات اور سرگرميوں كے بارے میں ايك بہت بڑا اجتماع كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " OnIslam" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے: آسٹريليا كے مسلمانوں نے گذشتہ روز 27 نومبر كو اس اجتماع میں جشن كے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور اسلامی اداروں كے ساتھ تعاون اور اس ملك كے مسلمان سرگرم اركان كی خدمات كا تعارف كرايا۔
آسٹريليا میں یہ ساتواں سالانہ اجتماع منعقد ہوا ہے، اس كا نام "آسٹريليا میں مسلمانوں كی كوششوں اور كاميابيوں كی ياد" ہے۔
اس جشن میں سال 2012ء كے دوران آسٹريليا كے مسلمانوں اور اسلامی اداروں كی كاميابياں اور نتائج كی رپورٹ پيش كی گئی، اور 16 مسلم افراد اور اسلامی ادارے جنہوں نے آسٹريليا كے مسلم معاشرہ كيلئے خدمات كیں، كو اسناد دی گئیں۔
ياد رہے كہ آسٹريليا میں دين مسيح كے بعد اسلام ايسا مذہب ہے جس كے پيروكاروں كی تعداد سب سے زيادہ ہے، اور مسلمان اس ملك میں 200 سال پہلے سے رہائش پذير ہیں۔
1144770
نظرات بینندگان
captcha