غزہ كے مختلف روڈز پر "ايران سے شكریہ" كے بينرز آويزاں

IQNA

غزہ كے مختلف روڈز پر "ايران سے شكریہ" كے بينرز آويزاں

8:22 - November 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2455706
بين الاقوامی گروپ: غزہ كے عوام نے ايران كا شكریہ ادا كرنے كيلئے مختلف شہر كے مختلف چوراہوں پر "ايران كا شكریہ" جيسے پلے كارڈز اور بينرز آويزاں كرديئے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "المنار" چينل سے نقل كيا ہے كہ ان پلے كارڈز پر ايران كا شكریہ چار مختلف زبانوں عربی، فارسی، انگلش اور عبری میں تحرير كيا گيا ہے۔
حالیہ جنگ مين ايران كا كافی كردار رہا ہے اس لئے غزہ كے عوام نے ان بينرز كو غزہ كے مختلف علاقوں میں آويزاں كرديئے ہیں۔
فلسطين كے مشہور كالم نگار اور تبصرہ نگار اسعد ابوشرخ نے اس بارے كہا: ملت فلسطين ايران كے انقلاب كے بعد سے ابھی تك اس كی ہميشہ سے عزت افزائی كررہے ہیں۔
اس نے مزيد كہا : فلسطينی عوام جانتے ہیں كہ ايران فلسطين كا ہميشہ سے دفاع كررہا ہے، اور ايران ايسا ملك ہے جس نے ماہ رمضان كے آخری جمعہ كو "يوم القدس" كے عنوان سے مشہور كيا ہے، اور ايران ہی ايسا ملك ہے جس نے فلسطين سے سفارتی روابط ختم كركے تہران سے اس سفارت كو نكال باہر كيا اور فلسطين كے سفارت كا افتتاح كيا اور اب یہی ايران ہے جس نے اس مشكل وقت میں فلسطين كا ساتھ ديا۔
ياد رہے كہ فلسطين كی دوسری تنطيمين حماس اور جہاد اسلامی نے بھی ايران كی حمايت كا شكریہ ادا كيا۔
1144492
نظرات بینندگان
captcha