اسپين میں اسرائيل كے تيارہ شدہ كھلونوں پر پابندی

IQNA

اسپين میں اسرائيل كے تيارہ شدہ كھلونوں پر پابندی

21:50 - December 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2457383
بين الاقوامی گروپ: صہيونی حكومت كا بائيكاٹ كرنے كی بين الاقوامی تحريك نے اسرائيلی ساختہ كھلونوں پر اسپين میں پابندی لگادی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے " europalestine" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فلسطينی بچوں اور فلسطينی عوام سے اظہار يكجہتی كرتے ہوئے بين الاقوامی بائيكاٹ موومنٹ نے اسپين كے اسٹورز سے اسرائيل كے تيار شدہ ميوزيكل كھلونوں كی خريد و فروش پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا۔
ايسا اقدام اسپين كے دوسرے شہروں میں بھی ہوچكا ہے اور اس كا اصلی مقصد یہ ہے كہ اسرائيلی حكومت فلسطين كے معصوم اور بے گناہ بچوں پر مزيد ظلم نہ كرے۔
اس موومنٹ نے تمام خريداروں كو احتياط كے ساتھ خريداری كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ اور اسرائيلی ساختہ كھلونوں كی ممانعت كی ہے۔
1146825
نظرات بینندگان
captcha