سعودی عرب میں شيعہ عالم دين كی عنقريب رہائی

IQNA

سعودی عرب میں شيعہ عالم دين كی عنقريب رہائی

21:50 - December 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2457390
بين الاقوامی گروپ: ذرائع كے مطابق سعودی عرب میں شيعہ عالم دين شيخ توفيق عامر كی رہائی سترہ ماہ بعد آئندہ ہفتے ہورہی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے راصد نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے قانونی مشير صادق جبران نے شيخ توفيق عامر كی رہائی، آئندہ ہفتے كے شروع میں ہونے كی خبر دی ہے۔
انہوں نے سماجی چينل ٹوئیٹر میں لكھا ہے كہ شيخ توفيق عامر كے دوست و احباب كو خوشخبری ديتے ہیں كہ آئندہ ہفتے كے شروع میں ان كو رہا كيا جائے گا۔
اس رپورٹ كے مطابق 52 سالہ شيخ توفيق عامر كو اگست 2011 میں احساء كے علاقہ ھفوف كی مسجد ائمہ بقيع سے نماز مغرب كے بعد گھر جاتے ہوئے سعودی عرب فورسز كے ذريعے گرفتار كيا گيا تھا۔
سعودی عرب كی عدالت نے اس شيعہ عالم دين پر الزام لگايا كہ انہوں نے اس حكومت كے خلاف لوگوں كو اكسانے كی كوشش كی تھی۔
سعودی حكومت نے احساء كے علاقہ قطيف سے 170 دوسری شيعہ شخصيات كو بھی گرفتار كيا ہوا ہے جن میں معروف اور سرگرم ترين شيعہ عالم دين شيخ نمر باقر النمر ہیں۔
1146220
نظرات بینندگان
captcha