ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو ، نے اس صیہونی منصوبے كی مذمت كرتے ہوئے كہا : صیہونی حكومت كا یہ اقدام مسئلہ فلسطين كے حل پر مبنی بين الاقوامی ارادوں جس كا ايك مصداق اقوام متحدہ میں فلسطين كی غير مستقل مبصر رياست كے عنوان سے منظوری ہے ، پر ردعمل كا اظہار ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اقوام متحدہ كو فلسطين كے مقابل میں اپنی ذمہ داريوں پر عمل كرنا چاہيئے اور اس قسم كے اشتعال انگيز اقدام ركوانے كے لیے اسرائيلی حكومت پر دباؤ ڈالنا چاہيئے ۔
1147252