بيلجئم میں اسلام دشمنوں كی جانب سے قرآن مجيد كی توہين

IQNA

بيلجئم میں اسلام دشمنوں كی جانب سے قرآن مجيد كی توہين

21:56 - December 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2458961
بين الاقوامی گروپ : بيلجئم میں اسلام اور مسلمانوں كے ساتھ دشمنی كی لہر میں تيزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبكہ اس دفعہ اسلام دشمنوں نے قرآن كريم كی توہين كرتے ہوئے اس مقدس آسمانی كتاب كو نذرآتش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islamic-events.be»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يورپ میں اسلام دشمنی روز بروز بڑھ رہی ہے اسی طرح بيلجئم كے اسلام مخالف گروپ بھی مسلسل اسلامی مقدسات كو نشانہ بنا رہے ہیں جبكہ اس دفعہ ان لوگوں نے قرآن جلا كر اپنے ناپاك عزائم اور اسلامی تعليمات سے اپنے خوف و ہراس كا اظہار كيا ہے ۔
ويب سائیٹ كی رپورٹ كے مطابق ۴ دسمبر كو ٹورنا میں واقع مسجد ابوبكر میں نماز صبح كے لیے آنے والے نمازيوں نے اطلاع دی ہے كہ جب وہ مسجد كے قريب پہنچے تو مسجد كی ديوار پر قرآن كا جلا ہوا نسخہ آويزاں تھا ۔
1148678
نظرات بینندگان
captcha