ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "saphirnews" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ "فلسطين كامياب ہوجائے گا" كے عنوان سے اجلاس، فرانس كی يونيورسٹی میں آج منعقد ہونا تھا ليكن اس كو معطل كرديا گيا۔
اس اجلاس میں تخريب كاری ارادہ اس يونيورسٹی كے سربراہ جان مائيكل منويز" نے فرانس كے مختلف یہودی اداروں كے پرزور مطالبہ پر ايسا اقدام كيا گيا ہے۔
ياد رہے كہ یہ اجلاس فرانس كی انجمن "Coup pour coup 31" كے زير اہتمام منعقد ہورہا تھا، اس انجمن نے فرانس كے یہودی اداروں كے ايسے اقدام كی پرزور مذمت كی اور انہوں نے كہا: اس اداروں كی طرف سے كسی بھی اجلاس كے انعقاد كو روكنے كيلئے ہميشہ سے كوشش رہی ہے۔
فرانس كے شہر ٹولوز كے مئير نے بھی اس اجلاس كے انعقاد كی مخالفت كی ہے۔ واضح رہے كہ گذشتہ سال فلسطين كی حمايت میں "سن ڈينس" يونيورسٹی میں ايك اجلاس منعقد ہونا تھا ليكن اس يونيورسٹی كے سربراہ نے امن و امان كے قائم نہ ہونے كے خوف سے اس اجلاس كو روك ديا تھا۔
1149674