ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فلسطين كے اطلاعات سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے: تہران میں فلسطين كی مزاحمتی تحريك حماس كے دفتر نے تہران میں ہونے والی كانفرنس "مسلمان اساتذہ اور اسلامی بيداری" میں حضرت آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای كے خطاب كے بعد اپنا بيان جاری كيا ہے كہ ايك ايسے وقت میں جبكہ خطہ سخت ترين دور سے گذر رہا ہے اور اسے مختلف قسم كی سازشوں اور مسائل كا سامنا ہے، ايكبار پھر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے اتحاد آفرين اور روشن خيال افكار و بيانات سے علاقے كے اصلی مسئلے يعنی صیہونی حكومت كے فتنہ انگيز وجود كی طرف توجہ مبذول كرائی ہے۔
حماس كے بيان میں آيا ہے كہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمٰی سیّد علی خامنہ ای كی جانب سے غزہ كی آٹھ روزہ جنگ میں فلسطينيوں كی استقامت كو سراہنے اور ان كی استقامت كو مثالی قرار دينے اور اسی طرح انہوں نے دشمنوں كو ان كے شرمناك مقاصد كے حصول اور ناپاك عزائم میں ناكام بنا ديا۔
اس بيان میں آيا ہے كہ مسلمانوں میں اتحاد و وحدت كے تحفظ كی ضرورت اور غزہ كی آٹھ روزہ جنگ میں فلسطينيوں كی استقامت كی تعريف كرنے اور اسے سراہنے پر رہبر انقلاب اسلامی ايران حضرت آيت اللہ العظمٰی سیّد علی خامنہ ای كے بيانات كی قدردانی كی ہے۔
1152912