جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں

IQNA

جرمنی كے اكثر لوگ مسلمانوں سے اظہار نفرت كرتے ہیں

18:49 - December 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2463437
بين الاقوامی گروپ: تحقيقات كے مطابق جرمنی كی اكثريت اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں منفی سوچ ركھتے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Gatestone Institute" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جرمنی كی اكثريت عوام اور حكام، اس ملك میں مسلمانوں كی ہجرت سے نفرت كرتے ہیں اور ايك معاشرہ میں "چند معاشروں" كے مخالف ہیں۔
اس تحقيقی كے مطابق جرمنی كے عوام میں سے 64 فيصد اسلام كو ايك سختی كا دين سمجھتے ہیں، 60 فيصد انتقام جوئی كا دين، 56 فيصد اسلام اپنے پيروكاروں كی تعداد میں بڑھانے كی كوشش میں ہے، 56 فيصد اسلام سياست میں اپنے اثرات نفوذ كرنے كے درپے ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق 80 فيصد سے زيادہ جرمنی عوام كا اعتقاد ہے كہ اسلام خواتين كو اپنے حقوق سے محروم كرتا ہے، اور خيال كرتے ہیں كہ اسلام ايك شدت پسند دين ہے۔
بہت كم تعداد میں ايسے افراد ہیں جو اپنے ہمسائيوں كے ساتھ اچھے سلوك كی بنا پر مسلمانوں كے بارے میں اچھا خيال كرتے ہیں اس ملك كے دس فيصد اور مشرقی علاقوں كے پانچ فيصد سے كم تر افراد ايسے ہیں جو اسلام كو ايك صلح آميز دين تصور كرتے ہیں۔
1151823
نظرات بینندگان
captcha