ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انٹرنیٹ پر نشر ہونے والے ايك ویڈيو كليپ میں يونيفارم میں ملبوس شام كی مستقل فورس نامی باغی گروپ كو آگ میں جلتی ہوئی حسينیہ نامی مسجد كے سامنے پریڈ كرتے ہوئے دكھايا گيا ہے ۔
اسی طرح انٹرنیٹ پر نشر ہونے والی اس ویڈيو میں ايك دہشت گرد كی آواز بھی سنائی ديتی ہے جو شيعہ مذھب كی توہين كررہا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ ویڈيو كليپ ١۲ دسمبر بروز بدھ ، انٹرينٹ پر نشر كيا گيا ہے جبكہ كہا جاتا ہے كہ یہ واقعہ شام كے شمالی شہر﴿جسر الشغور﴾ میں رونما ہوا ہے ۔
1153714