پاكستانی شيعہ علماء كی طرف سے كراچی میں ہونے والا دھرنا اختتام پذير

IQNA

پاكستانی شيعہ علماء كی طرف سے كراچی میں ہونے والا دھرنا اختتام پذير

21:19 - December 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2465646
بين الاقوامی گروپ: شيعہ علماء كونسل كی طرف سے شيعہ نسل كشی كے خلاف 39 گھنٹے كے بعد یہ دھرنا اختتام پذير ہوا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ٹی وی چينل "جيو ٹی وی" كے حوالے سے خبر دی ہے كہ پاكستانی شيعہ علماء اور صوبہ سندھ كے وزير كے ساتھ ہونے والے مذاكرات كامياب ہونے كے بعد انہوں نے كراچی میں دھرنے كو ختم كرنے كا اعلان كيا ہے۔
شيعہ علماء كے وفد نے گذشتہ شب صوبہ سندھ كے وزير عشرت العباد كے ساتھ ملاقات اور مذاكرات كئے۔
شيعہ علماء كونسل كے وفد نے اس ملاقات میں سندھ كے وزير سے شيعہ نسل كشی كو ختم كرنے كا مطالبہ كيا تھا۔
اس ملاقات میں شيعہ علماء نے سندھ كے وزير كے ساتھ شيعوں كے تحفظ اور امن كی فضا قائم كرنے كا بھی مطالبہ كيا۔
ان مذاكرات كے كامياب ہونے كے بعد شيعہ علماء نے اپنے دھرنے كو كرنے كا اعلان كيا ہے۔ یہ دھرنا جمعہ 14 دسمبر كو شروع ہوا تھا۔
1155578
نظرات بینندگان
captcha