ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے راصد نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سکیورٹی کورٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے شیعہ عالم دین "شیخ توفیق عمر" کو ۳ سال قید کی سزا اور مساجد میں ہر قسم کے خطبوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ۵ سال تک ان کے بیرون ملک سفر کو ممنوع قرار دیا ہے۔
شیخ عام کے خصوصی وکیل "صادق جبران" نے ٹویٹر ویب سائیٹ کے ذریعے اس عدالتی فرمان کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا : شیخ عامر نے اس عدالتی حکم پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ ان کے وکیل کے مطابق مسجدوں میں خطبوں سے باز رہنے پر مبنی حکومتی معاھدے پر دستخط نا کرنے کے سبب شیخ عامر کو سزا سنائی گئی ہے ۔
1155415