ہزاروں شيعہ ہندوستانيوں نے پاكستان میں شيعہ نسل كشی كے خلاف مظاہرہ كيا

IQNA

ہزاروں شيعہ ہندوستانيوں نے پاكستان میں شيعہ نسل كشی كے خلاف مظاہرہ كيا

21:05 - December 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2467307
بين الاقوامی گروپ: شيعہ ہندوستانيوں نے 18 دسمبر كو اپنے ملك میں، پاكستان میں شيعہ نسل كشی كے خلاف مظاہرہ كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Shia Post" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے صوبہ اتراپرديش كے شہر لكھنو میں شيعوں نے زبردست مظاہرے كئے۔
مظاہرين نے پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كی بھرپور مذمت كی۔ ذرائع كے مطابق آخری چند ماہ میں 20 ہزار سے زائد شيعہ شہيد ہوئے ہیں۔
یہ مظاہرے ہندوستان كے شيعہ عالم دين اور شيعہ حقوق كمیٹی كے ترجمان يسوب عباس كی دعوت پر پورے ملك میں كئے گئے۔
يسوب عباس نے اپنے خطاب میں پاكستان میں شيعہ قتل عام كی مذمت كی اور دہشت گردوں كو گرفتار اور سزا دينے كا مطالبہ كيا۔
ان مظاہروں میں شيعوں كے علاوہ ديگر مذاہب اہل سنت، ہندو، سكھ اور عيسائيوں نے بھی بھرپور شركت كی۔
1157317
نظرات بینندگان
captcha