ملبورن میں کلیسا کے کنارے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت

IQNA

ملبورن میں کلیسا کے کنارے مسجد تعمیر کرنے کی مخالفت

22:33 - December 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2468900
بین الاقوامی گروپ : آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں کلیسا کے کنارے مسجد کی تعمیر کے خلاف شدید اعتراض کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «OnIslam»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملبور کے علاقے "ڈاٹون" میں مسجد کے تعمیراتی منصوبے کے اعلان کے بعد ساؤنڈ پالوشن اور اور ٹریفک کے حجم میں افزائش کو بہانا بنا کر اس منصو بے کی پرزور مخالفت کی جا رہی ہے ۔
ویکٹوریا ميں مجمع اسلامی کے انچارج "ناظم حسین" نے ان مخالفتوں کا جوات دیتے ہوئے کہا : اس مسجد کے دروازے معاشرے کے تمام لوگوں پر کھلے رہیں گے اور اس مسجد کی تعمیر کا ہدف آسٹریلیا میں مسلمانوں کی سماجی سرگرمیوں کو فروغ دیناہے ۔
واضح رہے کہ ملبورن کی بلدیہ آئندہ سال کے آغازمیں اس منصوبے کے بارے میں حتمی فیصلہ سنائے گی۔
1159092
نظرات بینندگان
captcha