رياض ؛ حكومتی جيلوں میں قيد سياسی رہنماؤں كی حمايت میں مظاہرے

IQNA

رياض ؛ حكومتی جيلوں میں قيد سياسی رہنماؤں كی حمايت میں مظاہرے

23:12 - December 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2470267
بين الاقوامی گروپ : ۲۴ دسمبر كو سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں سياسی قيديوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے مظاہرے برپا كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مظاہرين نے فلك شگاف نعروں كے ذريعے وزارت داخلہ سے وابستہ بعض سيكورٹی عناصر كی جانب سے قيديوں كو تشدد كا نشانہ بنانے كی مذمت كی ہے ۔
رياض كی سڑكوں پر بڑی تعداد میں موجود مظاہرين نے آل خليفہ كے ہاتھوں نہتے افراد كی گرفتاری اور جيلوں میں ان پر تشدد كی شديد مذمت كی ہے ۔
واضح رہے كہ مظاہرے میں شريك افراد نے انسانی حقوق كے بين الاقوامی اداروں سے شہريوں پر آل سعود كے مظالم سے پردہ فاش كرنے اور جيلوں میں قيد و بند كی صعوبتیں برداشت كرنے والے سياسی قيديوں كی فوری رہائے كے لیے حكومت پر دباؤ بڑھانے كی اپيل كی ہے ۔
1160625
نظرات بینندگان
captcha