قدس میں فلسطینیوں کے سینکڑوں گھر تباہ

IQNA

قدس میں فلسطینیوں کے سینکڑوں گھر تباہ

23:03 - December 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2472084
بین الاقوامی گروپ : اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ قدس میں مسجد الاقصی کے نزدیک کئی سو گھروں کو مسمار کرنے کی خبر دی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ صیہونی فورسز نے قدس کے علاقے "جبل المکبر" میں "الزعاترہ" نامی خاندان کے گھر کو مسمار کرتے ہوئے ۱۰ افراد پر مشتمل اس خاندان کو بے گھر کر دیا ہے اسی طرح صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی آس پاس فلسطینیوں کے سینکڑوں گھر منہدم کرنے کی اطلاع بھی دی ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونیوں نے اپنے اس نسل پرستانہ اقدام کی علت ان گھروں کا غیر قانونی ہونا قرار دیا ہے اور قدس کے شہری ہر روز اپنے گھروں کو مسمار اور اہل خانہ کو بے گھر ہوتا دیکھتے ہیں ۔
صیہونی جلد از جلد مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے بے دریغ فلسطینیوں کے گھر تباہ کر رہے ہیں ۔
1162191
نظرات بینندگان
captcha