ٹیکساس میں چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد

IQNA

ٹیکساس میں چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد

23:00 - January 01, 2013
خبر کا کوڈ: 2474093
بین الاقوامی گروپ : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں واقع اسلامی تعلیمات سینٹر میں ۲۵ دسمبر سے بقاعدہ طور پر ہر روز انگلش ، اردو اور فارسی زبانوں میں مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «iec-houston»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ان مجالس میں حجت الاسلام "سید محمد عسکری" اردو ،حجت الاسلام "محمد امین" انگلش اور حجت الاسلام "رسول نقوی" کے ساتھ حجت الاسلام" اباذر واحدی" فارسی زبان میں اسلامی معارف پر روشنی ڈالتےہیں۔
واضح رہے کہ ان مجالس کا آغاز نماز مغربین کے بعد زیارت عاشورہ کی قرٲت سے ہوتا ہے ۔
اسی طرح چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت سے اس مرکز میں خواتین کے لیے بھی عزاداری کے خصوصی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
1164407
نظرات بینندگان
captcha