حرم حضرت زینب(ع) میں چہل امام حسین(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد

IQNA

حرم حضرت زینب(ع) میں چہل امام حسین(ع) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد

23:02 - January 04, 2013
خبر کا کوڈ: 2475121
بین الاقوامی گروپ : ۴ جنوری کو چہلم امام حسین(ع) کی مناسبت سے حرم حضرت زینب(ع) میں عزاداری کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے خبر رساں ایجنسی براثا کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری کا یہ پروگرام ایسے حالات میں منعقد کیا گیا جب شام اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے "زینبیہ" کے علاقے پر ماٹرگولوں سے حملے بھی کیے جا رہے ہیں ۔
امام حسین(ع) کے عزاداروں نے دہشت گردوں کی جانب سے دھماکوں اور دہشت گردانہ اقدامات کے خطرے سے بے خوف ہوکر حرم سیدہ زینب(ع) میں چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر عزاداری اور مجالس کا اہتمام کیاہے ۔
1165903
نظرات بینندگان
captcha