ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ سعودی عرب كے مختلف حصوں میں آئںدہ ماہ منعقد ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں كا ہدف سياسی قيديوں كے ساتھ يكجہتی كا اظہار كيا ہے ۔
واضح رہے كہ حال ہی میں سعودی دارالحكومت اور مكہ المكرمہ سميت متعدد بڑے شہروں میں بڑے پيمانے پر بے مثال احتجاجی ريلياں نكالی گئی ہیں ۔
دوسری جانب سعودی عرب كی حزب "امت" نامی سياسی جماعت نے روز بروز بڑھتے ہوئے مظاہروں كو "عوامی انقلاب" كا مقدمہ قرار ديا ہے ۔
یہ مظاہرے ايسے وقت منعقد كیے جارہے ہیں جب آل سعود نے ملك میں ہر قسم كے مظاہروں اور ريليوں پر فرد جرم عائد كر ركھی ہے ۔
1166247