سان فرانسسکو میں اسلام کی نظر میں مقدس جہاد کی حقیقت کا تعارف

IQNA

سان فرانسسکو میں اسلام کی نظر میں مقدس جہاد کی حقیقت کا تعارف

23:43 - January 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2475546
بین الاقوامی گروپ : دین اسلام کی نظر میں مقدس جہاد کی حقیقت کو پیش کرنے کے لیے اسلامک-امریکن رابطہ کونسل CAIR کی کوششوں سے "میرا جہاد" نامی تعلیمی مہم کا افتتاح کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «Mercury News»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس تعلیمی مہم کے ضمن میں سان فرانسسکو کی ۳۵ لوکل بسوں پر اسلامی جہاد کے بارے میں اشتہار نصب کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ دین اسلام کی نظر میں جہاد کی حقیقت کی معرفی کا ہدف امریکہ میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنا ہے ۔
مذکورہ کونسل نے شکاگو میں بھی اسی طرز کی تعلیمی مہم کا اہتمام کیا تھا ۔
«myjihad.org» کے عنوان سے ویب سائیٹ کا افتتاح ، عمومی اماکن مین اشتہاری بازی ، فیس بک ، ٹیوٹر اور یوٹیوب پر "میرا جہاد" کے نام سے مختلف سرگرمیاں اس مہم کا حصہ ہیں ۔
1166202
نظرات بینندگان
captcha