ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العرف آنلائن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ شامی صدر "بشار الاسد" نے دارالحكومت دمشق میں اپنے خطاب كے دوارن كہا : اس جنگ كو حكومت اور اس كے مخالفين اور اقتدار كی جنگ قرار دينے كی كوشش كرنے والے بہت سے عناصر شكست سے دوچار ہوئے ہیں اور آج ہمیں لوگوں كو اس جنگ كے حقيقی قطب نما يعنی وطن اور اس كے دشمنو ں كی جنگ كی طرف متوجہ كرنا چاہيئے۔