ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «emarrakech»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل میں اعداد و شمار كے قومی ادارے كی رپورٹ كے مطابق ہميشہ سے فلسطين كی حمايت كا دم بھرنے والے اور الاقصی بين الاقوامی ادارے كی صدارت پر فائز مراكش نے صیہونی حكومت كے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات میں نماياں اضافہ كيا ہے ۔
مراكش میں اسلام پسندوں كی كاميابی كے بعد عوام اس بات كے اميد وار تھے كہ یہ حكومت مسلمانوں كے مفادات اور فلسطينی عوام كے حقوق كے لیے كام كرے گی ليكن اسرائيلی ادارے كی رپورٹ نے مراكشی حكام كے حقيقی چہروں كو فاش كرديا ہے ۔
1149167