انگلينڈ كے اسلامی مركز میں صفر كے آخری عشرے كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

انگلينڈ كے اسلامی مركز میں صفر كے آخری عشرے كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

23:32 - January 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2479559
بين الاقوامی گروپ : صفر كے آخری عشرے كے دوران انگلينڈ كے اسلامی مركز میں چہلم امام حسين(ع) ، رحلت رسول اسلام (ص) ، شہادت امام حسن (ع) اور شہادت امام رضا(ع) كی مناسبت سے مجالس اور عزاداری كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے انگلينڈ كے اسلامی مركز كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لندن اور اس كے نواح میں مقيم مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے شيعان حيدر كرار نے ان مجالس میں شركت كے ذريعے اہل بيت كرام (ع) كے ساتھ اپنی محبت كا اظہار كيا ہے ۔
ان مجالس كی خاص بات مؤمن جوانوں اور نوجوانوں كی طرف سے بھرپور دلچسپی تھی جو محمد وآل محمد كے ارشادات سے مستفيض ہونے كے لیے ہر زور ان مجالس میں شركت كرتے رہے ہیں ۔
1170282
نظرات بینندگان
captcha