حکومت آل خلیفہ انقلاب کے آغاز سے ہی بحرین میں قبائلی تعصب کے پرچار کی کوشش کر رہی ہے : آیت اللہ عیسی قاسم

IQNA

حکومت آل خلیفہ انقلاب کے آغاز سے ہی بحرین میں قبائلی تعصب کے پرچار کی کوشش کر رہی ہے : آیت اللہ عیسی قاسم

23:46 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482785
بین الاقوامی گروپ : ۱۸ جنوری کو منامہ کے خطیب جمعہ ، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا : حکومت آل خلیفہ عوامی انقلاب کے آغاز سے ہی ملک میں قومیت پر مبنی فتنے کو ہوا دینے اور سیاسی مسائل کو فرقہ ورایت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت المنامہ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ بحرینی شیعوں کے قائد اور منامہ کے علاقے "الدراز" میں واقع مسجد "امام صادق(ع)" کے خطیب "آیت اللہ شیخ عیسی قاسم" نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا : انقلاب کے آغاز سے آل خلیفہ کی سیاسی پالیسیوں کا محور قبائلی تعصب کا پرچار کرنا تھا اور پہلے دن سے ہی اس حکومت نے سیاسی اختلافات کو مذہبی اور قومی رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا :بحرینی حکومت اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے کے لیے ہر حربے کا استعمال کر رہی ہے ۔
1173814
نظرات بینندگان
captcha