IQNA

23:46 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482794
بین الاقوامی گروپ : ۱۷ جنوری کو لبنان کی "قولنا والعمل" نامی تنظیم کے صدر نے اپنی گفتگو کے دوران امریکا ، قطر اور سعودی عرب اور شام میں ان کے اتحادیوں کو حلب یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکوں کا ذمہ دار ٹہرایا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ المنارکے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ لبنان میں اہل سنت کے ممتاز عالم دین اور "قولنا والعمل" تنظیم کے صدر نے حلب یونیورسٹی میں بم دھماکوں کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی شہادت کا ذمہ دار امریکہ ، سعودی عرب اور قطر سمیت شام میں ان کے اتحادیوں کو قرار دیا ہے ۔
انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک کی عوام سے تقوی الہی کی اپیل کرتےہوئے اپنے سربراہان کی خواہشات کے مطابق عمل نہ کرنے کے بارے میں فتوی جاری کیا ہے ۔
1173297
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: