سعودی عرب كے مختلف شہروں میں گرفتاريوں كے خلاف احتجاجی مظاہرے

IQNA

سعودی عرب كے مختلف شہروں میں گرفتاريوں كے خلاف احتجاجی مظاہرے

17:13 - January 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2483393
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے عوام نے مختلف شہروں میں قيديوں كی رہائی اور حكمرانوں كی سياسی پاليسوں كے خلاف احتجاجی مظاہرے برپا كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے العالم نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل ۱۹جنوری كو سعودی دارالحكومت كے شہريوں نے آل سعود كی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں عام شہريوں كی گرفتاريوں كے خلاف احتجاجی مظاہرے برپا كیے ہیں ۔
واضح رہےكہ مدينہ منورہ میں خواتين نے قيديوں كی رہائی كے لیے احتجاجی مظاہرے كیے ہیں اسی طرح دمام كے شہريوں نے بھی احتجاجی مظاہروں كے دوران قيديوں كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے۔
مظاہرين نے انسانی حقوق كے بين الاقوامی اداروں سے قيديوں كی سرنوشت بالخصوص ۱۵ سال سے بغير كسی مقدمے كے حكومتی جيلوں میں قيد و بند كی صعوبتیں جھيلنے والے قيديوں كے بارے میں فوری طور پر تحقيقات كی اپيل كی ہے ۔
1174782




نظرات بینندگان
captcha