شيخ الازہر نے سعودی عرب كا دورہ منسوخ كرديا

IQNA

شيخ الازہر نے سعودی عرب كا دورہ منسوخ كرديا

23:13 - January 25, 2013
خبر کا کوڈ: 2485790
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازہر "احمد الطيب" نے سعودی ائير لائين كی جانب سے ان كے ہمراہ وفد كے لیے فرسٹ كلاس سیٹیں مختص نا كرنے كو اپنی توہين قرار ديتے ہوئے سعودی عرب كے دورے كو منسوخ كرديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ اخبار النهاردة، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ شيخ الازہر جنہوں نے ۲۳ جنوری كو ۸ سينئر علما پر مشتمل وفد كے ہمراہ سعودی عرب كا سفر كرنا تھا ، جہاز میں داخل ہونے كے بعد متوجہ ہوئے كہ ان كے ہمراہ وفد كے لیے فرسٹ كلاس سیٹوں كا بندوبست نہیں كيا گيا ہے ۔
شيخ احمد الطبيب نے ائير لائن كمپنی كی انتظامیہ سے ہمرا وفد كے مذہبی اور علمی مقام كا احترام كرنے اور ان كے لیے فرسٹ كلاس سیٹوں كا بندوبست كرنے كی اپيل كی ليكن جواب میں ان كو بتايا گيا كہ ان ساتھيوں كے لیے عمومی سیٹوں كے ٹكٹ لیے گئے ہیں ۔
1177298
نظرات بینندگان
captcha