ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islametinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مذكورہ كونسل كے صدر "نديم محمد الياس" نے ورلڈ اسلامك يونين كے جنرل سيكرٹری "عبد اللہ بن عبدالمحسن التركی" كے ساتھ ملاقات كے دوران اعلان كيا ہے كہ جلد ہی جرمنی كے شہر برلن میں ۱۰ ملين يورو كی لاگت سے "تہذيبوں كے درميان رابطہ اور ہم فكری" كے عنوان سے مذہبی اور ثقافتی كمپليكس تعمير كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ كمپليكس مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان باہمی گفتگو اور پر امن بقائے باہمی كی ثقافت كو ترويج دينے كے لیے تعمير كيا جائے گا ۔
1177228