ہوسٹن كا ميوزيم ؛ اسلامی فنون نمائش كا ميزبان

IQNA

ہوسٹن كا ميوزيم ؛ اسلامی فنون نمائش كا ميزبان

23:45 - January 27, 2013
خبر کا کوڈ: 2487273
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۲٦ جنوری كو امريكی رياست ٹگزاس میں واقع خوبصورت فنون كے ميوزيم میں اسلامی فنون پر مشتمل نمائش کا آغاز ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «houston.culturemap»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ايك سال تك جاری رہنے والی اس نمائش میں مختلف صديوں سے متعلق تقريبا ٦۰ سے زائد اسلامی فنون كے آثار منظر عام پر ركھے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس نمائش میں ركھے گئے آثار كويت كے "دار الاثار الاسلامیہ" ميوزيم سے لیے گئے ہیں۔
نمائش كی انتظامیہ كے ركن "جيوانی كوراٹولا" نے اعلان كيا : ہم نے اس نمائش میں ايسے تاريخی آثار پيش كرنے كی كوشش كی ہے جن كے ذريعے ناظرين اسلامی فنون كا كلی جائزہ لے سكتے ہیں ۔
1178588
نظرات بینندگان
captcha