نجف اشرف كے خطيب جمعہ اور عراق كی سپريم كونسل كے رہنما "حجت الاسلام سيد صدر الدين قبانچی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : مكتب اہل بيت (ع) كے مراجع آئمہ معصومين (ع) كی سيرت پر عمل كرتے ہوئے ہميشہ سے اسلامی مذاہب كے درميان وحدت اور تقريب كے لیےكوشاں رہے ہیں ۔
انہوں نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہ وحدت اسلامی كی تقويت كے لیے كانفرنسوں اور نشستوں كا انعقاد وقت كی اہم ضرورت ہے مزيد كہا : امت اسلامی كے درميان وحدت اور تقريب كی آواز كو دنيا بھر میں پہنچانے كے لیے اسلامی جمہوریہ ايران میں منعقد ہونے والی وحدت اسلامی كانفرنس كی طرز پر ہر سال مختلف كانفرنسوں كا انعقاد ضروری ہے ۔
1181742